گھوٹکی کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لئے پولیس کا آپریشن جاری،

گھوٹکی کچے کے علاقے آندل سندرانی اور کچو بنڈی کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لئے پولیس کا آپریشن 9 پولیس موبائلوں دو بکتر بند گاڑیوں اورایک سو سے زائد اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا محاصرہ کرلیا شدید فائرنگ کے دوران دو مغویوں بازیاب مزید دو مغویوں کی بازیابی کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے,

ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر فرخ علی کے مطابق پولیس نے کچے کے علاقے میں کیمپ قائم کرلئے ہیں… اور. ایک سو پولیس اہلکاروں نے دو بکتر بند 9 پولیس موبائلوں کے ساتھ علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے… اس دوران ڈاکوؤں کی دو کمین گاہوں کو مسمار کردیا ہے… جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے… کچو بنڈی کے علاقے سے دو مغویوں محمد علی جونو،شاہنواز بھٹو کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا ہے… ڈاکو کشتی کے ذریعے کشمور سے گھوٹکی کچے کے علاقے منتقل کررہے تھے… دونوں مغویوں کو نسوانی آواز میں رومینس کے ذریعے کشمور بلوا کر بد نام زمانہ اغوا کار/ڈکیٹ پرویز جاگیرانی گروہ نے اغوا کرلیا تھا…

بازیاب کرائے گئے مغویوں کا تعلق ،ڈھرکی ہے جنہیں 4 ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کار تاوان طلب کررہے تھا… جبکہ چار روز قبل اغوا کئے گئے صدام اور اللہ ڈنو واسو کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہے دریائے سندھ کے دونوں اطراف پر پولیس چوکیاں قائم کر دی ہیں اور ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے.
.نذیر ملک نمائندہ گھوٹکی

اپنا تبصرہ بھیجیں