بدنام زمانہ شاہد عرف رٹی گینگ گرفتار، محمد اسلم خان

29-04-2020
لیاقت پور( ) ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ گروہوں اور افراد کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لیے پولیس محدود وسائل کے باوجود پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہے ۔

تھانہ شیدانی شریف پولیس نے چوری، ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کے متعدد مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے چودہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ، مویشی، موٹرسائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کیا ہے اپنے دفتر کے باہر ایس ایچ او تھانہ شیدانی شریف رفیق احمد دھریجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بدنام زمانہ شاہد عرف رٹی گینگ کے ارکان شاید رٹی،،محمد ارشاد نائچ، مدثرحسین ہانسلہ، عادی جرائم پیشہ عبدالغنی ماچھی جو بچپن مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، فیاض طغرانی، مختار احمد پتافی اور عبدالغفور کلا کو گرفتار کرکے ایک عدد کلاشنکوف، ایک بارہ بور بندوق، چارپستول 12بور بمعہ روند و کارتوس کے علاوہ سرکہ شدہ چھ موٹرسائیکلیں، نقد رقم 58 ہزار، چھ بکریاں، اگر کنڈیشنز، موبائل، سامان کریانہ و کپڑے جن کی مجموعی مالیت 14 لاکھ پندرہ ہزار روپے بنتی ہے

برآمد کرلیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے ملزمان سے برآمد ہونے والا سامان ان کے اصل وارثان کے حوالے کیا جبکہ ملزمان کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ڈی ایس پی نے بتایا کہ ڈی پی او رحیم یارخان منتظر مہدی اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد سرفراز جرائم کے خاتمہ کے لئے ضلع بھر میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں