،،،،،،،،،،،،،،، فائر فائٹرز ڈے ،،،،،،،،،،،،
رحیمیارخان ( )عالمی فائر فائیٹرز ڈے کے موقع پرضلع کی تمام تحصیلوں میں فلیگ مارچ کا انعقاد،دنیا بھر کے شہید فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیشں کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر
4مئی انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستا ر بابرکے احکامات پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ریسکیواینڈسیفٹی افسران کی زیرِ نگرانی آگاہی فلیگ مارچ کا انعقادکیا گیا۔رحیم یارخان میں فائر فائٹرز کا عالمی دن منایاگیا،ریسکیواسٹیشن سے وائرلیس پُل ،بیلجئیم چوک،سٹی پُل ،دُعا چوک سے واپس ریسکیواسٹیشن تک آگاہی بینرز کے ساتھ ایمرجنسی وہیکلز پر فلیگ مارچ کیا گیا۔لاﺅڈ اسپیکرپر ریسکیوافسران نے اس دن کی اہمیت،فائر سیفٹی کی ریسکیو1122کے تحت تربیت کے عملی حصول اور معاشرہ کافعال شہری بننے کے لیے عوام کو ترغیب دی۔
فلیگ مارچ میں ایمبولینسز ،فائر وہیکلز ریسکیووہیکلز بھی شامل تھیںجن پر آگہی بینرز چسپاں کئے گئے تھے ۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے عوام تک اس دن کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ اس دوران ریسکیورزفائر ڈے کے حوالے سے بنائے گئے آگ، جاگیں اور جگائیں لیف لیٹ تقسیم کیے اور لاﺅڈ سپیکر پر اسے پڑھ کر عوام میں شعور بیدار کیا گیا،جن پرآگ کے خطرات کے حوالے سے مختلف ہدایات درج تھیں۔جن پر عمل کر کے آگ کے ممکنہ خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔
اسی طرح فائر ایگشٹنگیشراستعمال کرنے،آگ کی اقسام،آگ کے درجات و نوعیت کی پہچان،فائر ہائیڈرینٹ کی اہمیت وافادیت، اور آگ پر قابو پانے کی نئی اورجدید تکنیک کی عملی تربیت حاصل کرنے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔جس میں آگ کی وجوہات،اسکی جانچ اوروجوہات کے تدارک کے لیے عملی اقدامات اور آ گ لگنے سے پہلے ان کی پیشگی تیاری بارے شعوراُجاگرکیا۔اس کے علاوہ مختلف دوکان داروں ،کمرشل سینٹرزکو فائر سیفٹی کے حوالے سے لیف لیٹس دیے گئے۔اوران تمام لوگوں کو ہدایات کی گئی کہ وہ آگ بجھانے والا آلہ اپنی دکان،دفاتر،اور کمپنی میں لگائیں تاکہ باوقت ضرورت آگ لگنے کی صورت میں فوراً اس پر قابو پایا جاسکے۔ لوگوں میں آگاہی کے لیے شہر کی اہم جگہوں اور ریسکیو اسٹیشنز پر بینرز آویزاں کئے گئے۔
ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹرعبدالستاربابرنے اس موقع پر تما م ریسکیورز سے خطاب کیا اور کہا کہ فائر فائٹرز ڈے منانے کا مقصدشہید فائر فایٹرز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔جو دوسروں کی زندگیاں اور املاک بچانے کیلئے دہکتی آگ کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم سب بھی ان شہید اور بہادر فائر فائٹرز کی طرح لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنا فرض نبھانے کیلئے اپنی زندگیوں پر بھی کھیلنا پڑ جائے تو دریغ نہیں کریں گےاور کہا کہ یہ مقام شکر ہے کہ وطن عزیز کے پاس ایسے بیٹے موجو د ہیں جو آج بھی انسانیت کے امین ہیں اور قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ آخر میں شہدا کے لیے سب نے دعائے مغفرت کی ، خراج تحسین پیش کیا گیا، ہدایات دی گئیں کہ تما م لوگ اپنی بلڈنگ میں فائر سیفٹی کے متعلق تمام حفاظتی انتظامات رکھیں ،اپنے گھروں میں بھی آگ بجھانے والا آلہ نصب کریں صرف اور صر ف اس صورت میں ہی ہم اپنے گھر، علاقے اور اپنے پورے ملک کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔