شراب کی بڑی کھیپ پکڑلی۔ ملزم گرفتار

رحیم یار خان ( ) پولیس نے چھاپہ مار کر عید الفطر کے لیے لائی گئی شراب کی بڑی کھیپ قبضہ میں لے لی۔ ملزم کو گرفتار۔

5300کپی، 700 شاپر،12 بوتل والائتی شراب اور الکوحل سے بھرے دو کین برآمد۔ منشیات فروش عید الفطر پر سٹی ایریا اور گرد و نواح میں شراب کی سپلائی کا پروگرام رکھتے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی نے ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اسداللہ مستوئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او منتظر مہدی نے ضلع بھر میں پولیس کو الرٹ کر رکھا ہے کہ عیدالفطر پر منیشات فروش منشیات کی بڑی مقدار اسٹاک کر لیتے ہیں اور عید کے موقع پر عادی افراد کو سپلائی کرتے ہیں جس سے کئی ناخوشگوار واقعات جنم لیتے ہیں اس لیے ہم الرٹ تھے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ریکارڈ یافتہ عادی شراب فروش غلام فرید عرف بڈا سندھ سے ٹرک کے زریعے شراب کی ایک بڑی کھیپ رحیم یار خان میں منتقل کر رہا ہے جس کی ہم نے مانیٹرنگ شروع کر دی اور آخر کار آج ہمیں اطلاع ملی کہ شراب فروش غلام فرید عرف بڈا نے شراب ایک مخصوص جگہ پر چھپا لی ہے جس پر تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے 5300کپی، 700 شاپر،12 بوتل والائتی شراب اور الکوحل سے بھرے دو کین جن میں تقریباً دو سو لیٹر شراب موجود ہے قبضہ میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس کامیاب کارروائی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر یاسر عباسی، سب انسپکٹر جام احسان اور ان کی ٹیم میں شامل دیگر اہلکاروں کو اہم رول ہے جسے وہ شاباش دیتے ہیں اور انہیں ڈی پی او منتظر مہدی سے بھی انعام دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کھیپ کے پکڑے جانے سے یقیناً ہزاروں افراد کی صحت کو محفوظ بنایا گیا ہے اور اس کے استعمال سے پید اہونے والی قباحتوں کا رستہ روک لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں