کورونا وائرس کے101مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں,ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ہوم آئسولیشن کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے جاری نئے قواعدو ضوابط اور شرائط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ ہدایات انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ایم ایس شیخ زیدہسپتال ڈاکٹر آغا توحید احمد خان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہوم آئسولیشن کے حوالہ سے تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو حکومتی قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے کورونا مریضوں کو گھروں میں آئسولیشن کی اجازت دیں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ کی حفاظت کے لئے دستیاب وسائل کو روزانہ مانیٹر کیا جائے کسی صورت حفاظتی کٹس کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے101مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ زیر علاج مشتبہ و کنفرم مریضوں کو مکمل طبی و دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ سرکاری آفیسرز و اہلکاروں میں کورونا وائرس کے مثبت نتائج آنے پر ان سے رابطہ میں رہنے والے تما م افراد کو قرنطینہ منتقل کرتے ہوئے ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں