رحیم یار خان میں تمام حکومتی اہداف کے اعداو شمار کا مثبت ہونا ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔صوبائی سیکرٹری لیبر و ہیومن ریسورس

مورخہ15مئی 2020
رحیم یار خان( )صوبائی سیکرٹری لیبر و ہیومن ریسورس پنجاب عامر جان نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں کورونا وائرس، گندم خریداری، پرائس کنٹرول، ڈینگی، احساس کفالت پروگرام، ٹڈی دل سمیت دیگر حکومتی اہداف بارے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں بہترین حکمت عملی کے ساتھ انتظامی امور کی انجام دہی خوش آئند بات ہے اور ضلع رحیم یار خان میں تمام حکومتی اہداف کے اعداو شمار کا مثبت ہونا ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور ان کی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ہر شعبہ میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے جس پر عمل کرتے ہوئے ہم نے مطلوبہ اہداف ضاصل کرنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائس کے پھیلاؤ کو روکنا اور عوام کو اس سے محفوظ رکھنا حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب از خود تمام امور کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے گندم خریدای مہم کے حوالہ سے ہدایت کی کہ فوری طور پر گندم خریداری کا100فیصد اہداف حاصل کیا جائے جبکہ انسداد ڈینگی اور لوکسٹ کے حوالہ سے بھی محکمہ صحت و دیگر تعاون کرنے والے ادارے روزانہ اپنی انسدادی و حفاظتی سرگرمیاں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور اشیاء روز مرہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے اور ایسے عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل عملہ کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے کسی صورت حفاظتی کٹس میں کمی نہ ہونے دی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں کورونا وائرس 2200سے زائد ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 1611کے نتائج منفی، 152مثبت،5اموات اور 114مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کورونا کے مشتبہ و کنفرم مریضوں سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی مرتب کی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے اور ہمیں اس ضلع میں اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد حاصل ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں گندم خریداری کا 96فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ جلد اسے مکمل کر لیا جائے گا۔ضلع میں ٹڈی دل اور ڈینگی کے حوالہ سے سرویلنس اور انسدادی سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں جنہیں روزانہ مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ٹڈی دل کی اس ضلع میں افزائش نہیں تاہم ملحقہ اظلاع و دیگر صوبوں سے اس کے آنے کا خدشہ ہے جس کے لئے انتظامیہ اور ادارے مکمل الرٹ ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رمضان المبارک میں عوام کو اشیاء روزمرہ کی قیمتوں میں ریلیف کی فراہمی کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور دوران رمضان المبارک23ہزار915کاروباری مراکز کی مانیٹرنگ کے دوران 1ہزار81دکانداران کو خلاف وزری کا مرتکب پایا گیا جس پر23لاکھ56ہزارجرمانہ اور 31دکانداران کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلع میں 40احساس کفالت کیش سنٹرز بنائے گئے ہیں جس میں 144کیش کاؤنٹرز کے ذریعے اب تک2لاکھ49ہزار669مستحق افراد میں 3ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں