ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا ایم پی اے چوہدری محمد شفیق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،

Dated:23-05-2020
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشرو زکواة چوہدری محمد شفیق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے قیدیوں کو ماہ رمضان اور عید کی مبارک باد دیتے ہوئے گفٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی شاہ سمیت دیگر ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے اسیران جیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیل میں گزرنے والے وقت کو اپنی اصلاح کےلئے استعمال کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کریں کہ وہ اپنی سزا مکمل ہونے کے بعد معاشرے کے ایک کارآمد اور ذمہ داری شہری کی حیثیت سے اپنی آئندہ زندگی کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشی و مسرت کے اس تہوار کے موقع پر اسیران کو یاد رکھا اور ارکان پارلیمنٹ سمیت انتظامیہ کو عید کی خوشیاں آپ کے ساتھ منانے کی ہدایت دیتے ہوئے تحائف بھجوائے۔انہوں نے کہا کہ اس سال ہم رنجیدہ ماحول میں عید الفطر کا تہوار منا رہے ہیں کراچی میں طیارہ کے افسوسناک حادثہ نے پوری قوم کو رنجیدہ کر دیا ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے بھی قوم آزمائش میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر اس آزمائش سے باہر نکلنا ہے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی جانب سے کورونا سے بچاﺅ کے حفاظتی اقدامات کو سراہا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ وہ دوران اسیری وقت کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے آزمائش اور موقع گردانتے ہوئے اپنے گناہوں کی توبہ کریں اور اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد عہد کریں کہ باقی ماندہ زندگی اسلام کے سنہری اصو لوں کے مطابق بسر کریں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے صوبائی پا رلیمانی سیکرٹر ی چوہدری محمد شفیق کے ہمراہ اسیران میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھجوائے جانے والے تحائف تقسیم کئے،

اپنا تبصرہ بھیجیں