Dated:03-06-2020
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کے دستیاب ہوتے ہوئے عوامی سہولت کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔تمام ترقیاتی منصوبوں کو30جون سے قبل مکمل کیا جائے۔
یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز سید حسین زیددی، ایکسین پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ عدنان ، ایکسین بلڈنگ نعمان سلیمان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع رحیم یار خان عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تکمیل سمیت دیگر حکومتی اہداف کے حصول میں سرفہرست ہے جسے ہم نے برقرار رکھنا ہے اور30جون سے قبل ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنا ہے۔انہوں نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 10کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع میں شاہرات کی ازسر نوتعمیر و مرمت کے منصوبوں اور6کروڑ کی لاگت سے23سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے انہیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں حکومتی ہدایات کے مطابق فنڈز کا شجر کاری کے لئے مختص1فیصد رقم کو بھی ضلع میں درختوں کی آبیاری اور نئے پودے لگانے کے لئے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جلد قواعد و ضوابط طے کرکے متعلقہ اداروں کو ذمہ داریاں تفویض کریں۔انہوں نے ضلع میں ترقیاتی پیکجز کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبو ں پر کام کی رفتار کو حکومتی ترجیحات کے مطابق رکھتے ہوئے عوامی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں۔قبل ازیں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا نے ضلعی ترقیاتی پروفائل اور جاری، مکمل اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Load/Hide Comments