رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے کاری وار جاری،،

رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے کاری وار جاری،، متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،،ایک ہی دن میں 44مریضوں میں کورنا وائرس کی تصدیق،،، متاثرہ مریضوں کی تعداد 610 ہوگئی،، کورونا وائرس کے شبہ میں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کی رپورٹ بھی مثبت آنے سے ضلع میں کورنا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی،،

تفصیل کے مطابق رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدا دمیں مسلسل اضافہ ہورہا اور روزانہ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے،، ایک دن میں 44 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 610 ہوگئی ہے،،، 221مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر گھرجاچکے ہیں،،، ضلع بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے 364 مریض موجود ہیں،،،کوروناوائرس کے شبہ میں جاں بحق ہونے والے پانچ مریضوں کی رپورٹ مثبت آگئی ہے،،،

رحیم یارخان میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے،، شیخ زید ہسپتال میں پچھلے 16 گھنٹوں میں کورنا وائرس کے تین مشتبہ مریض بھی جاں بحق ہوچکے ہیں،،، کورونا وائرس کی تصدیق کے لیے 469افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جاچکے ہیں،، شیخ زید ہسپتال میں 64 مریض زیر علاج ہیں جن میں 21 مثبت اور 443مریضوں کے رزلٹ کا انتظار ہے،،، شیخ خلیفہ الائیڈ ہیلتھ سروسز میں زیر علاج 10 مریض ہیں، 7مثبت اور3 کے رزلٹ منفی آچکے ہیں،،، قرنطینہ مرکز اسلامیہ یونیورسٹی میں 15مریض موجود ہیں،، جن میں 3 پازٹیو اور12 کے رزلٹ کا انتظارہے،،، آروائی کے ہسپتال میں 15 مریض زیرعلاج ہیں،،، جن میں 3پازٹیو اور 12 کے رزلٹ کا انتظار ہے،،، ٹی ایچ کیو خانپور میں زیر علاج 7 مریضوں میں 5 میں وائرس کی تصدیق اور 2 کے رزلٹ کا انتظار ہے،،، ٹی ایچ کیو صادق آباد میں زیر علاج 8 مریضوں میں 3 میں کورونا کی تصدیق اور 2 کے رزلٹ کا انتظار ہے اور ایک مریض کی رپورٹ منفی آچکی ہے،، ہوم آئسولیشن میں 260 مریض ہیں اور 37 مریض رپورٹ کے انتظار میں بھی ہوم آئسولیٹ ہیں،،،

اپنا تبصرہ بھیجیں