ہسپتالوں کے بعد ڈاکٹر سرکاری دفاتر تھانوں حوالات اور بازاروں میں پہنچ گئے”

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) کوروناکے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں نے مسیحائی کا حق ادا کردیا ہسپتالوں کے بعد ڈاکٹر سرکاری دفاتر تھانوں حوالات اور بازاروں میں پہنچ گئے قیدیوں تھانے کے اسٹاف دکانداروں ریڑھی بانوں اور خریداروں میں ہینڈ سینٹائزر تقسیم کئے اور احتیاتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی،

تفصیل کے مطابق ڈاکٹر وقار الحسن کا کہناتھا کہ ایس اوپیز کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے کورونا شہر میں تیزی سے پھیل رہاہے ہم ہسپتالوں میں تو علاج کررہے ہیں مگر اب مجبورا ہمیں بازاروں کارخ کرناپڑ گیا ہے جہاں پر رش کی وجہ سے کورونا پھیل رہاہے ڈاکٹر ظہیر احمد ساحل کا کہناتھاکہ دکاندار کسٹمر سے فاصلہ رکھیں ماسک کے بغیر سروس نہ دیں,ہینڈ سینٹائز کریں ڈاکٹروں کی ٹیم نے حوالات کا بھی دورہ کہا جہاں پر قیدیوں اور اسٹاف میں کورونا سے بچاو بارے آگاہی دی اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے ڈاکٹرز کایہ بھی کہناتھا کہ عالمی وباء کورونا سے بچاو احتیاط سے ہی ممکن ہے اپنے آپ کو محدود رکھیں میل جول سے اجتناب کریں اور ہاتھوں کوباربار واش کریں خود بھی محفوظ رہیں اپنے گھر والوں کو بھی محفوظ رکھیں,

اپنا تبصرہ بھیجیں