ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ میں جلد از جلد مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

مورخہ25 جون 2020
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تعمیراتی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ میں جلد از جلد مکمل کیا جائے، رواں مالی سال میں اختتام پذیر ہونے والے منصوبے کسی صورت التواءکا شکار نہیں ہونے چاہیے ، منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل پہلی ترجیح ہے اس میں غفلت کے مرتکب افسران سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پلاننگ بورڈ کے اجلاس میں پنجاب میونسپل سر وسز اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز سید حسنین زیدی سمیت میونسپل اداروں کے سربراہان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر ہرگز سمجھوتا نہیں کیا جائے گا تمام افسران فیلڈ میں رہتے ہوئے مقررہ مدت میں منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں۔قبل ازیں انہوں نے تحصیل رحیم یا رخان کے دیہی علاقوں احسان پور، ہیڈ دیگی سمیت دیگر جگہوں پر محکمہ ہائی ویز کی جانب سے زیر تعمیر شاہرات کا دورہ کرتے ہوئے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہیڈ دیگی برج کی از سرنوتعمیر کے لئے متعلقہ ادارو ں کو پیشگی اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں