کسی بھی قسم کا پروپیگنڈہ اور منفی اقدامات یونیورسٹی کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، وائس چانسلر

رحیمیارخان ( ) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے کی۔ اس میں تمام شعبہ جات کی پراگرس رپورٹ پیش کی گئی جس میں مختلف شعبہ جات میں تدریس و تحقیق اور خزاں سمیسٹر 2020 کے نئے داخلوں کے حوالے سے حاصل کئے گئے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یونیورسٹی کے خلاف کچھ عرصے سے جاری منفی پروپیگنڈا کمپین کے حوالے سے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو بریفنگ دی گئی۔

ڈین آف آل فیکلٹیز پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر مسلسل یونیورسٹی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ انہوں نے قرارداد پیش کی کہ تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ اس منفی پروپیگنڈے کو اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہیں اور ان کی مذمت کرتے ہیں۔ میٹنگ میں شریک تمام ڈیپارٹمنٹ ہیڈز نے اس قرارداد کی تائید کی۔ میٹنگ کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاھر نے کہا کہ ہم سب یونیورسٹی کی ترقی کے لئے اور طلبا کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔ یونیورسٹی میں تمام کام گورنمنٹ کے وضع کردہ قانون کے مطابق ہوں گے۔ اس ضمن میں کسی بھی کام سے صرف نظر نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کا پروپیگنڈہ اور منفی اقدامات یونیورسٹی کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں