پریس اور انتظامیہ کاچولی دامن کاساتھ ہے،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

رحیم یار خان ( ) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہاہے کہ ضلع میں عوام کوریلیف کی فراہمی کے ساتھ ریکارڈترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں، اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے مانیٹرنگ نظام بہتربنایاہے، عوام کی شکایات پرفوری ازالہ کیاجارہاہے، حکومتی وسائل کے مطابق مسائل حل کررہے ہیں۔

جرنلسٹ پینل ڈسٹرکٹ پریس کلب کے چیئرمین مخدوم غلام عباس، سرپرست قیصرغفورچوہدری، چوہدری جاویداقبال، چوہدری محمدشہباز، فیاض محمود، انوارالحق، فاروق احمد سندھواور محمدثاقب سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پریس اور انتظامیہ کاچولی دامن کاساتھ ہے، صحافی معاشرے کی آنکھ اورکان ہیں جن کی نشاندہی سے مسائل کے حل ممکن ہوتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ضلع کی تعمیروترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی کے لیے عملی طور پرکوشاں ہیں، کورونا سمیت دیگر فرائض کی انجام دہی میں اداروں نے مثالی خدمات سرانجام دیں قبل ازیں انہوں نے وفدسے ضلع کی صورتحال اور عوامی مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں