عید الاضحی اور مون سون بارشوں سے قبل سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مکمل کر لیا جائے، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن

Dated:09-07-2020
ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن علی شہزاد نے شہر میں سیوریج و گندگی کے مسائل اور اس کے سدباب کےلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے خانپور اڈا، بھٹہ کالونی، اوور ہیڈ برج، سلاٹر ہاﺅس سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات اور مختلف مقامات پر سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ(صفائی) کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پرچیف آفیسر عظمت قدیر گورائیہ، ایکسین محمد انصر سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید الاضحی اور مون سون بارشوں سے قبل سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل مکمل کر لیا جائے جبکہ گلی محلوں سے عملہ صفائی کی جانب سے اکھٹا کئے جانے والے کچرا کو مناسب انداز سے کلیکشن پوائنٹس تک پہنچایا اور اسے بروقت اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس ضمن میں عملہ صفائی کی مانیٹرنگ پر مامور سینٹری سپروائزر کی کارکردگی کو بھی بخوبی جانچا جائےگا۔انہوں نے شہر کے مختلف ڈسپوزل کا دورہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈسپوزل کو فنکشنل حالت میں رکھا جائے جبکہ عید الاضحی کے حوالہ سے بھی میونسپل کاروپوریشن پیشگی اقدامات کو یقینی بنائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں