رحیم یارخان ( ) کچے کے ڈاکوؤں نے دو نوجوان کو موٹر سائیکل سمیت اغواء کر لیا پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے ڈال لیا۔ عوام بھی پولیس کے ہمراہ ہوگئی مغوی نوجوان بازیاب موٹر سائیکل برآمد ڈاکو اپنا بھی ایک موٹر سائیکل چھوڑ گئے۔ پولیس ڈاکوؤں کی تلاش میں سرگرم معززین علاقہ کا پولیس کی بروقت کارروائی پر خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب دو نوجوان سمیع اللہ اور متین جو کہ حقیقی بھائی ہیں اپنی دوکان سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ رات پونے نو بجے کے قریب کچے کے ڈاکو جو کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے نے بستی قمام موضع علی پور راستے ہیں انہیں اسلحہ کی نوک پر زبردستی روک کر ان کی موٹر سائیکل چھین لی اور انہیں بھی اغواء کر لیا جس پر اہل علاقہ نے پکار 15 پر پولیس کو اطلاع کر دی۔
چوکی انچارج بہادر پور اے ایس آئی رانا محمد رمضان جو کہ علاقہ میں گشت پر تھے تقریباً سات منٹ میں موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا دریں اثناء ڈی ایس پی سرکل صادق آباد حافظ خظر زمان، ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد انسپکٹر محمد عمران اور انچارج ایلیٹ فورس محمد منیر بھاری نفری کے ساتھ ان کے ہمراہ ہو گئے اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی پولیس کے ہمراہ ہو گئی اور کچھ فاصلے پر ہی ڈاکوؤں کو گھیر لیا جو قریبی فصل کماد میں مغویوں کو لے کر گھس گئے اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا گھیرا تنگ ہونے پر ڈاکو مغوی نوجوانوں ان کی موٹر سائیکل اور ایک اپنی موٹر سائیکل بھی چھوڑ کر فصل کماد اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہوگئے، پولیس نے دونوں نوجوانوں کو بحفاظت بازیاب کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں بھی اپنے قبضہ میں لے لیں۔ پولیس ڈاکوؤں کو جدید ٹیکنالوجی اور دیگر سورسسز کے ساتھ گرفتار کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ پولیس کی بروقت کارروائی پر بازیاب نوجوانوں کے ورثاء اور معززین علاقہ کا ایک وفد ڈی پی او آفس آیا جس میں سخاوت ارائیں، نمبر دار چوہدی حسن، چوہدری عباس، چوہدری شفقت، جام اصغر گھلیجہ، چوہدری شبیر، رانا فاروق نمبر دار روتی و دیگر شامل تھے نے ڈی پی او منتظر مہدی کو مالائیں پیش کیں اور پولیس کو اس بروقت کارروائی پر شاندار الفاظ میں خراج تحیسن پیش کیا۔
Load/Hide Comments