رحیم یارخان ( ) معروف عالم دین مولانا مظہر مختار درانی نے کہا ہے محکمہ پولیس کی نوکری نیکیوں کی ٹوکری ہے لیکن اسے حاصل وہی کرے کا جو نفس پر حاوی ہو جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی کی جانب سے سٹی سرکل سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے منعقد کی جانے والی ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، تفییشی افسران اور اہلکاروں نے بھر پور شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ محمکمہ پولیس چوبیس گھنٹے عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے موسم کی سختیاں، معاشرے کی تلخیاں برداشت کرتی اور اپنی خاندانوں اور تہواروں کی خوشیاں، اپنی نیند اور آرام کو قربان کرتا ہے اس لیے وہ کہتے ہیں کہ پولیس کی نوکری نہیں نیکیوں کی ٹوکری ہے ان اس ٹوکری کو پورے کا پورا کیسے حاصل کای جائے یہ ایک مسلسل جدو جہد ہے جس میں سب سے پہلے اپنے نفس پر حاوی ہوں طمع نفسانی کو خیر باد کہیں اور اپنے اعزازیہ کے علاوہ ہر قسم کے پیش کئے جانے والے لالچ کو ٹھکرا دیں اور رزق حلال پر گزر بسر کرتے ہوئے اسے کافی سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کرپٹ نہیں ہے ہمارا معاشرہ کرپٹ ہے جو کہ اپنی من پسند کارروائی اور نتائج حاصل کرنے کے لیے اس پر مختلف انداز میں اثر انداز ہوتا ہے لیکن جب پولیس سچائی پر ڈٹ جائے اور میرٹ کو اپنا شعار بنا لے اور کسی کی خواہش کی بجائے قانون کے مطابق کارروائی کرتی چلے جائے اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرے تو ممکن ہے کہ معاشرہ بھی اس بات کو قبول کر لے کہ اب ایسا نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ رزق حلال ایک ایسا توشہ ہے جس سے نسلیں سنورتی ہے آپ لوگ خود اور اپنے ماتحت کو رزق حلال کہ تلقین کریں اور کرپشن کے خاتمے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے اس سلسلہ میں قران و احادیث کے حوالے بھی پیش کئے۔ قبل ازیں ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی نے بھی رزق حلال اور کرپشن کے بارہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پر اکثر اس سلسلہ میں جھوٹے الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن ہم میں سے ہی کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کہ لالچ میں آکر حقائق کا گلہ گھونٹ دیتے ہیں لیکن بات وہی ہے کہ چور کی ماں کب تک خیر منائے گی یہاں نہیں تو اگلے جہان جواب تو دینا ہے
انہوں نے کہا کہ ضروت کے لیے ہمیں اللہ پر بھروسہ کرنا چاہیے اور بے جا خواہشات پالنے سے گریز کرتے چلے جائیں ان شاء اللہ ہم سرخرو رہیں گے، انہوں نے ورکشاپ میں آمد پر مولانا مظہر مختار درانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہم سب کو ان اچھی باتوں کو کامل عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اخر میں ملک و قوم کی سلامتی و ترقی اور ارادوں میں استقامت کے لیے دعا کی گئی۔
Load/Hide Comments