دورحاضر میں شجر کاری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کےلئے ناگزیر ہے،

مورخہ17 جولائی 2020
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ دورحاضر میں شجر کاری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کےلئے ناگزیر ہے،

حکومتی ہدایات کی روشنی میں ”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کے تحت ضلع میں شجر کاری کے اہداف حاصل کئے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر کے سبزہ زار میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر ”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید، پی ٹی آئی رہنماﺅں رانا مسعود مجید خان، چوہدری فاروق وڑائچ، چوہدری نعیم شفیق، حسن خان نیازی، ضلعی افسران اور ٹائیگر فورس کے رضاکاران کے ہمراہ پودے لگاتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ملک کو سرسبزو شاداب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اس قومی مہم میں بھر پور حصہ لے رہی ہے اور شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی اس مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے پہلے روز ضلع میں6ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں ،1ہزار گورنمنٹ ٹیوٹا کالج جبکہ5ہزار پودے قاسم والا جنگلات تحصیل لیاقت پور میں لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لئے ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ ہر ذمہ داری شہری کو اپنے حصے کا درخت لگانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران ہم اپنے ضلع کو سرسبزو شاداب اور صاف ستھر ابنائیں گے۔ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت کا ہر قدم ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان کے تحت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور ماحول کو خوبصورت سرسبزو شاداب بنانے کے لئے ہر شہری اس مہم کا حصہ بنے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں