قیادت نے ان پر جو اعتماد کا اظہارکیا ہے وہ اس پرپورا اترنے کی بھرپورکوشش کریں گے, میاں امتیاز احمد

رحیم یارخان( )مسلم لیگ (ن) کے نئے مقررہونے والے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں امتیازاحمد کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا، گذشتہ روز تحصیل صدر محمداقبال اخترخان، لیبرونگ کے ضلعی صدر رانا عبدالشکور خاں، مینارٹی ونگ کے ضلعی صدر بابو لیلارام، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میاں عمرمنیر، سابق ممبر میونسپل کمیٹی عبدالوحید بھٹی، سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبداللطیف بھٹی، سابق ممبر میونسپل کمیٹی میاں شاہد اسلام، میڈیا کوارڈینیٹر محمد شفیق، راناشیرافگن، امجدکمبوہ ودیگرنے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر میاں امتیاز احمد نے کہاکہ قیادت نے ان پر جو اعتماد کا اظہارکیا ہے وہ اس پرپورا اترنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔ نئے صدر سرداراظہرخان لغاری، سینئر نائب صدرچوہدری محمودالحسن چیمہ ہم سب مل کر مسلم لیگ(ن) کو ضلع میں فعال کریں گے تمام ورکرز کو ساتھ لیکر چلیں گے، (ن) لیگ ہی ضلع کی سب سے بڑی اورمنظم پارٹی ہوگی۔بہت جلد ضلع بھر کے ورکرز سے رابطے بڑھائے جائیں گے۔ اور یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کی جائیگی۔ اس موقع پر مبارکباد دینے والوں نے سردار اظہرخان لغاری کی بطور صدر، چوہدری محمودالحسن چیمہ کی بطور سینئر نائب صدراورمیاں امتیازاحمد کی بطور جنرل سیکرٹری تعیناتی کو خوش آئند قراردیا اورپارٹی قیادت کے اس فیصلے کو سراہا اوراپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں