انسان انسانوں کی مددکرکے اس دنیاکوجنت بناسکتاہے، میاں عامر شہباز

رحیم یارخان( )انسان انسانوں کی مددکرکے اس دنیاکوجنت بناسکتاہے، ریٹائرڈملازمین وبزرگ شہریوں کوکارآمدبناکران کے تجربات سے فائدہ اٹھایاجائے گا اورآنے والی نسلوں کوان ثمرات سے مستفید کیاجائے گا، پاکستان مختلف حصوں میں صباہومزقائم کریں گے اوران میں بزرگ شہریوں کے لیے گولڈن ہومزبنائے جائیں گے، مقصداللہ کوراضی کرناہے۔

ان خیالات کااظہارصباویلفیئرٹرسٹ کے وائس چیئرمین میاں عامرشہبازنے ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ صباویلفیئرٹرسٹ کاآغازہم جنوبی پنجاب کے شہروں رحیم یارخان، ملتان، عارف والاسے کررہے ہیں جبکہ لاہوراورسندھ میں کراچی، سکھر، حیدرآبادمیں یہ ٹرسٹ کام کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری صغیراحمداسلم کی سربراہی میں اپنے سسٹم کوآگے لے کربڑھیں گے ہم ایک آدمی کوبھی اگرکامیاب بنانے میں کامیاب ہوگئے توہمارامقصدپوراہوجائے گااوراس سے نہ صرف دنیابلکہ آخرت بھی سنورجائے گی، میاں عامرشہبازنے شرکاء میٹنگ پریہ بات زوردے کرکہی کہ صباہوم جیساادارہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیامیں نہیں ہے،

صبا ویلفیئر ٹرسٹ میں یتیم بچوں کے لیے تعلیم وتربیت ان کی رہائش کااہتمام کیاجائے گا، ہمارامقصدمستحق لوگوں کی خدمت اورانسانیت کاپرچارہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں جب بھی کوئی مشکل وقت پیش آیاتوصباویلفیئرٹرسٹ نے اپنابھرپورکرداراداکیا، 2010ء کے سیلاب میں سواارب روپے کی میڈیسن مہیاکی ہم لوگوں کوکارآمدانسان بنائیں گے اوران سے فائدہ اٹھائیں گے، جنوبی پنجاب سے اس کاآغازکردیاگیاہے اورجلدہی اس پرعملی طورپرکام شروع ہوگا، اس موقع پرڈائریکٹرمیاں شاہ نواز، میڈیاپبلک ریلیشن آفیسرمحمدعاصم الطاف، جی ایم فنانس راجہ خالدحبیب، لیگل ایڈوائزرفضل ربی، رضاکارڈاکٹرخلیل، ڈائریکٹرعثمان بشیر، منیجرکوارڈینیٹرانس علی ودیگرموجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں