وزیراعلی پنجاب کا رحیم یار خان کے لیے سٹی پیکج دینے کااعلان۔

رحیم یار خان ( ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا رحیم یار خان کے لیے سٹی پیکج دینے کااعلان۔

گذشتہ روز لاہور میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور رحیم یار خان کی تعمیروترقی کے حوالے سے مختلف تجاویز دینے کے ساتھ ساتھ کالجز، سکولز کے لیے فنڈز کااجراء، زرعی یورنیورسٹی، شیخ زید ہسپتال فیزٹو کی تعمیرسمیت صحت کے شعبہ کی بہتری، میونسپل کارپوریشن اور اقبال آباد انٹرچینج تا رحیم یار خان ون وے ، کچہ صادق آباد سمیت اہم شاہرات کی تعمیراور سٹی پیکج کے لیے فنڈز جاری کرنے پرزور دیا اس دوران سیاسی وعلاقائی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا جس پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کی تجویز منظور کرتے ہوئے کہاکہ عیدالاضحی کے بعد وہ خود رحیم یار خان آکر سٹی پیکج کااعلان کریں گے ، انہوں نے کہاکہ رحیم یار خان بالخصوص جنوبی پنجاب کی تمام محرومیاں ختم کی جائیں گی اور تمام حلقوں کو مثالی بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائیں گے ، انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ صوبہ کی بنیاد کی طرف پہلاقدم ہے اور عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے، انہوں نے کہاکہ سپیشل اکنامک بزنس کااگلا آغاز بہاولپور ڈویژن میں کریں گے تاکہ لاکھوں لوگ روزگار حاصل کرسکیں، قبل ازیں ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اور حلقہ کی صورتحال سے آگاہ کیاجس پر وزیراعظم نے فوری فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں