ترقیاتی منصوبہ بندی ہر لحاظ سے مستقبل کی ضروریات کے ہم آہنگ ہونی چاہیے” علی شہزاد

مورخہ22 جولائی 2020
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے کہا ہے کہ شہری ترقی کے حوالے سے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے انجام سے نبھائیں، ترقیاتی منصوبہ بندی ہر لحاظ سے مستقبل کی ضروریات کے ہم آہنگ ہونی چاہیے ترقی کے بے ربط پھیلاﺅ سے پیدا ہونے والی مشکلات سے محفوظ رہا جا سکے۔

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کمیٹی کے اجلاس میں کمرشل عمارتوں، ہاﺅسنگ سوسائیٹیز، پیٹرول پمپس و دیگر کی منظوری کے لئے پیش کئے جانے والے کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنرز، ایم او پلاننگ کشور عباس سمیت تمام میونسپل اداروں کے پلاننگ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن او رپیٹرول پمپس کمیٹی کے ممبران حکومتی قواعد و ضوابط اور قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تمام کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کے حامل کیسز کا باریک بینی سے جائزہ لیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ منظوری کے لئے پیش کئے جانے والے کیسز ہر لحاظ سے مکمل جبکہ ٹریفک منیجمنٹ سمیت دیگر ضروری امور کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔اس ضمن میں لینڈ یوزر رولز کی پابندی ناگزیر ہے۔اجلاس میں مجموعی طور پر 17کیسز پیش کئے گئے جس میں12پیٹرول پمپس، 3ہاﺅسنگ اسکیمز، 1سکول اور ایک کالج شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کی رپورٹس کا بغور جائزہ لیتے ہوئے 3ہاﺅسنگ سوسائیٹیز کی ابتدائی اور5پیٹرول پمپس کی منظوری دی جبکہ دیگر کیسز کو مطولبہ قواعد و ضوابط مکمل نہ کرنے پر متعلقہ افسران کی مشاورت سے مسترد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں