جنوبی پنجاب میں فروغ تعلیم کے لیے بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔ گورنر پنجاب و چانسلر

لاہور ( ) چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب و چانسلر نے کہا ہے کہ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جنوبی پنجاب میں فروغ تعلیم کے لیے بھر پور توجہ دی جارہی ہے۔

گورنر پنجاب نے اس بات کا اظہار انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے گورنر ہاوس لاہور میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جامعات میں طلبہ وطالبات کو تمام سہولتیں بہم پہنچائی جائیں اور اُن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے چانسلر کو جامعہ میں جاری آن لائن تدریسی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25000سے زائد طلبہ وطالبات کا تعلیمی سلسلہ یونیورسٹی کے تیار کردہ آن لائن ای پورٹل سے جاری کررکھ کر قیمتی وقت کے نقصان سے بچالیاگیا اور اب طلبہ وطالبات آن لائن ذریعے سے امتحانات میں مصروف ہیں۔ اس وقت تمام کیمپسوں میں داخلہ مہم جاری ہے۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور طلباء کی جانب سے کووڈ 19بحران میں سینی ٹائزر، وینٹلیٹراور بلڈ پلازمہ ایپ کی تیاری کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں