یونیورسٹیز اور انڈسٹری میں تعاون کو فروغ دے کر سٹوڈنٹس کے لئے سیکھنے کے مزید مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ وائس چانسلر

رحیم یار خان ( ) ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایم ایس کمپیوٹر سائنس کے سٹوڈنٹس کے فائنل پراجیکٹس کےحوالے سے ایک بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

جن پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئ وہ انڈسٹری ڈیمانڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے انڈسٹری کے تعاون سے بنائے گئے۔ ایک پراجیکٹ پاکستان ریلویز کے ٹریک ہیلتھ مانیٹرنگ کے نظام سے متعلق تھا جس میں میشین لرننگ کی ٹیکنیک کو استعمال کیا گیا اور یہ ٹریک مانیٹرنگ کے دوران ٹریک میں موجود نقص کو رپورٹ کرتا ہے۔ دوسرا پراجیکٹ سمارٹ پولٹری فارم سے متعلق ہے۔ یہ سسٹم خودکار طریقے سے پولٹری فارم میں درجہ حرارت، پانی اور خوراک کی ترسیل کو کنٹرول کرتا ہے۔ تیسرا پراجیکٹ سمارٹ فارمنگ سے متعلق ہے۔ طلبا کے ان پراجیکٹس کو کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے سپروائز کیا۔ اس موقع پر طلبا نے اپنے پراجیکٹس کے متعلق بریفنگ بھی دی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی میں انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ریسرچ ہو رہی ہے جو کہ یونیورسٹی اور علاقے کی ترقی کے لئے ایک خوش آئند قدم ہے۔ یونیورسٹیز اور انڈسٹری میں تعاون کو فروغ دے کر سٹوڈنٹس کے لئے سیکھنے کے مزید مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈین آف آل فیکلٹیز پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی، ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر سلیم اللہ, ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر جاوید اقبال، اسسٹنٹ ڈین ڈاکٹر احمد صہیب اور ہیڈ آف کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ابو بکر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں