درخت زمین کاحسن، ماحول کو ٹھنڈا رکھنے، انسانوں اور پرندوں کیلئے خوراک،آکسیجن فراہم کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں، شہزاد اشرف مہاندرہ

رحیم یارخان( ) روٹری کلب (روہی)ٹری پلانٹیشن پراجیکٹ کے زیر اہتمام ایک مشترکہ منصوبہ کے تحت پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلب کے صدر شہزاد اشرف مہاندرہ اور سیکرٹری ممتاز بیگ نے بتایا کہ درخت زمین کا حسن، ماحول کو ٹھنڈا رکھنے، انسانوں اور پرندوں کیلئے خوراک،ہوا سے کاربن کو جذب اور جانداروں کیلئے مفت آکسیجن فراہم کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں،

روٹری کلب روہی اور سٹی ویلیوز ہاؤسنگ سکیم کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ہاؤسنگ سکیم خواجہ ارشاد احمد نے بتایا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کم، دھوپ سے بچنے،بارشوں کا سبب اور زمین کی نمی برقرار رکھنے میں معاون ہیں انھوں نے مزید کہا کہ روٹریرین کی جانب سے سکیم کیلئے صدقہ جاریہ کو طورپر پودے فراہم کرنا قابل تحسین اور انکی تین سال تک حفاظت ونگہداشت سکیم انتظامیہ کریگی، اس موقع پر جان محمدوارثی،محمد اکمل،ممتاز بیگ، وقاص مہاندرہ، اللہ رکھا،خواجہ ارشاد احمد، شہزاداشرف مہاندرہ،اظہر مدنی و دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں