“گرینڈ ہیلتھ الائنس شیخ زید میڈیکل کالج/ ہسپتال کی دوسرے روز بھی احتجاجی ریلی”

رحیم یار خان( ) شیخ زید میڈیکل کالج/ ہسپتال کے 700سو سے زائد ڈیلی ویجز اور ایڈھاک ملازمین کی ایکسٹینشن نہ ہونے اور تنخواہیں جاری نہ کرنے پر گرینڈ ہیلتھ الائنس شیخ زید میڈیکل کالج/ ہسپتال نے دوسرے روز بھی احتجاجی ریلی نکالی

احتجاجی ریلی ہسپتال کے آوٹ ڈورسے شروع ہوئی جو پریس کلب تک اختتام پذیر ہوئی اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر چوک پر مظاہرین نے مطالبات کے حق میں دھرنا بھی دیا۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر امجد علی نے کہا کے 700سے زائد ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ دو ماہ سے جاری نہ کی گئیں ہیں اور نہ ہی ایکسٹینشن کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ عید سر پر ہے اور اس کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں اور ٹینشن نہ دینا سرا سر ان ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی اور نا انصافی ہے انہوں نے چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ ڈاکٹر تنویر سلیم باجوہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر 700 ملازمین کی ایکسٹینشن کرکے عید سے قبل تنخواہیں جاری کریں۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے احتجاجی ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ضلعی صدر آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن چوہدری محمد بوٹااور ایوا شیخ زید ہسپتال کے صدر عمران ارشد نے کہا کہ ملازمین کو تنخواہیں نہ دینا اور ایکسٹینشن نہ کر نا عید کے موقع پر سراسر نا انصافی اور زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ عید مسلمانوں کا تہوار ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس تہوار پر سات سو خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہیں انہوں نے کہا اگر ہسپتال انتظامیہ نے ان ملازمین کا معاملہ حل نہ کیا اورعید سے پہلے تنخواہیں جاری نہ کی تو آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع میں احتجاج کی کال دے گی جو ان ملازمین کی ایکسٹینشن اور تنخواہ جاری ہونے تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذیشان احمد،میاں مظہر رحمان، اشفاق احمد،محمد احمد رند،محمد نعیم طافق،محمد اسلم بھٹی نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق شیخ زید ہسپتال کے تمام ڈیلی ویجزملازمین کو ریگولر کیا جائے یہ ملازمین عرصہ دس اور پندرہ سالوں سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پچھلے 15 سالوں سے ڈیوٹی سرانجام دلوا کر اب ان کو فارغ کرنا یہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے احتجاج میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن، ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن،ینگ نرسز ایسوسی ایشن،فارماسسٹ ایسوسی ایشن، پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن، پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آگنائزیشن،ینگ پیرامیڈیکل ایسوسی، ایشن آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران سمیت سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں