“ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر شیخ زید میڈیکل کالج / ہسپتال میں آگاہی واک”

رحیم یارخان( )پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر شیخ زید میڈیکل کالج / ہسپتال میں بھی آگاہی واک کااہتمام ہوا۔

جس کی قیادت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرطارق احمد اورایم ایس ڈاکٹرآغاتوحید احمد نے کی۔واک گیسٹروانٹرلوجی /ہیپاٹالوجی ڈیپارٹمنٹ سے شروع ہوئی‘ جس میں پروفیسرز‘ ڈاکٹرزاور نرسز نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد‘ ایم ایس ڈاکٹر آغاتوحیداحمد‘ ایچ او ڈی ڈاکٹر عرفان علی نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا وسیع پیمانے پر علاج معالجہ کیا جارہاہے۔ اور تمام سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں‘ جس میں تمام ٹیسٹ مفت کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری حجام کے پاس جانے‘ کان چھیدوانے اور ڈینٹل کلینک پر جانے سے پہلے آلات کی سینیٹائزریشن کروائیں اورخون منتقلی کے دوران حفاظتی تدابیر اختیارکریں تاکہ اس کے پھیلاؤ کوروکاجاسکے‘ انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی پھیلنے کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں پینے کا صاف پانی دسیتاب نہ ہونا‘ غیرمعیاری بازاری اشیاء کھانا اس کی سب سے بڑی وجہ ہے اور اس سے احتیاط کرنی چاہیے۔اس موقع پر شرکاء میں آگاہی پمفلٹ تقسم کئے گئے اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ کئے گئے۔شرکاء واک میں پروفیسر ڈاکٹرغلام فرید‘ ڈاکٹراسرارالحق‘ ڈاکٹر عمر فاروق‘ ڈاکٹرذیشان بشیر‘ ڈی ایم ایس ڈاکٹر رانا الیاس احمد‘ میڈم راحت رمضان‘ انچارج او پی ڈی ڈاکٹر شازیہ عامرودیگرشریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں