وزیراعظم عمران خان نے دو سال کے قلیل عرصے میں ملک سے بدعنوانیوں کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر کردیا، چوہدری آصف مجید

رحیم یارخان( ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا تہیہ کیئے ہوئے ہے۔ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ اپوزیشن چور مچائے شور والی سیاست کررہی ہے‘ جس کو عوام نے مسترد کردیاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے دو سال کے قلیل عرصے میں ملک سے بدعنوانیوں کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر کردیا ہے،سرکاری اداروں کو عوامی خدمت پر راغب اور میرٹ کا عملی نظام بحال کرکے وعدوں کو عملی شکل دے دی ہے۔ عوام استحصال زدہ نظام کے خاتمے سے خوش ہیں۔

ان خیالات کااظہار ایم پی اے حلقہ پی پی 262 چوہدری آصف مجید نے وارڈ نمبر49 فیکٹری ایریا،سکھر اڈا میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں ترقیاتی کام تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ میگاسٹی پیکیج کے لئے وزیراعلی سردار عثمان بزدار سے بات ہوچکی ہے جس سے شہر کو ایک ماڈل سٹی بنائیں گے۔ گلی‘ محلے اور ہر وارڈ میں ترقیاتی کام ہونگے۔ الیکشن میں کیئے گئے وعدے پورے کیئے جارہے ہیں۔ اس فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے علاقہ کو صاف پانی پینے کی سہولت میسر ہوگی۔ ماضی کی حکومتوں نے صرف وعدے کیئے جبکہ موجودہ حکومت عملی کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان‘ وزیراعلی عثمان بزدار عوام کی فلاح وبہبود اور عام آدمی کا معیار زندگی بدلنے کے لئے کوشاں ہیں جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہوراحمد گوجر، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء ونمائندہ ایم پی اے چوہدری جاویدارشاد،چوہدری شوکت حیات، عاصم غنی چوہدری محمداکبر، چوہدری جاویداختر، سمیع بلوچ، فیصل سعیدودیگر موجود تھے۔ عمائدین علاقہ نے چوہدری واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کرانے پر چوہدری آصف مجید کا شکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں