“انجینئرنگ میں داخلہ کے لئے ٹیسٹ عید کے بعد کنڈکٹ کیا جائے گا”کنوینر ایڈمیشن ڈاکٹر شاہد عتیق

رحیم یار خان ( ) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر کی۔

میٹنگ کے آغاز میں ڈین آف آل فیکلٹیز پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی نے میٹنگ ایجنڈا کی بریفنگ دی۔ کنوینر ایڈمیشن ڈاکٹر شاہد عتیق نے سمیسٹر خزاں 2020 میں داخلہ کے لئے موصول ہونے والی درخواستوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انجینئرنگ میں داخلہ کے لئے یونیورسٹی ٹیسٹ عید کے بعد کنڈکٹ کیا جائے گا اور چھ اگست کے بعد نئے ایڈمیشنز کی میرٹ لسٹیں لگائی جائیں گی۔ یونیورسٹی میں ڈسپلن کو مزید بہتر بنانے کے لئے پراکٹوریل بورڈ کو نئی ہدایات جاری کی گئی۔ کیمپس کی صفائی اور خوبصورتی کے لئے کیمپس کلینگ اور ہارٹی کلچر ڈیپارٹمنٹ کو مل کر کام کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی۔ گرین میٹرکس کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ Sustainability ورکشاپ کے کے جلد از جلد انعقاد کو ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی۔

لائبریریز میں نئے پروگرامز سے متعلق لرننگ میٹیریل کی دستیابی ممکن بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے اس موقع پر تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےکہا کہ یونیورسٹی میں دستیاب وسائل کے بہتر استعمال کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر تدریس اور تحقیق میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ یونیورسٹی اپنے سٹوڈنٹس کو معیاری تعلیم اور تحقیق کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں