جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کاقیام خوش آئند اور صوبہ کی نوید ہے، چوہدری جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یار خان ( ) وفاقی وزیر خارجہ کی زیرصدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دفاتر کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ سمیت صوبائی وزراء واراکین اسمبلی نے شرکت کی، میٹنگ میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے تجویز دیتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کاقیام خوش آئند اور صوبہ کی نوید ہے،

جنوبی پنجاب بالخصوص رحیم یار خان کے عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے اب لاہور نہیں جاناپڑے گا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو برابری پرفنڈز کے اجراء سے خطہ کی محرومیاں ختم ہوں گی، انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر اکٹھے بنائے جائیں تاکہ ایک ہی چھت تلے عوام کو تمام مسائل کاحل میسرآسکے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بااختیار بنائیں گے اور عوام کو حقوق کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ خطہ کے عوام جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے درجنوں مسائل سے چھٹکارہ حاصل کریں گے اور خطہ کی محرومیوں کاازالہ ہوگااس موقع پر دیگروزراء واراکین اسمبلی نے بھی خیالات کااظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں