“9پیٹرول پمپ ،1ہاﺅسنگ سکیم کی ابتدائی منظوری”

مورخہ29 جولائی 2020
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں جس میں ضلع بھر کے مختلف کاروباری عمارتوں کی تعمیر کے نقشوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں16کیسز نقشہ کی منظوری کے لئے پیش کئے گئے جس میں سے 9پیٹرول پمپ ، 1ہاﺅسنگ سکیم کی ابتدائی منظوری دی گئی جبکہ1کیس مسترد اور 5کو نامکمل کوائف کے باعث موخر کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں کار وبار کے فروغ کےلئے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس تسلسل کے ساتھ منعقد ہو گا اور تمام محکمے بلا تعطل اپنی رپورٹس مقررہ مدت میں فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بغیر نقشہ منظوری کے کمرشل عمارتوں کی تعمیر کرنے والوں کے خلاف متعلقہ میونسپل ادارے کارروائی عمل میں لائیں اور انہیں بھاری جرمانے عائد کریں کسی صورت قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں کیسز شامل کرنے سے قبل تمام محکمے اپنی رپورٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیں حکومتی قواعد وضوابط اور قوانین پر پورا نہ اترنے والے کیسز کو کمیٹی میں شامل نہ کیا جائے۔اجلاس میں میونسپل آفیسرز کے علاوہ ٹریفک، ہاﺅسنگ ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں