وزیر اعلی پنجاب سے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کروائیں گے کہ ان تمام ملازمین کو ریگولر کیا جائے گا، چوہدری آصف مجید

رحیم یارخان ( ) رحیم یار خان گرینڈ ہیلتھ الائنس شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے سینکڑوں ڈیلی ویجز اور ایڈھاک ملازمین ایکسٹینشن اور تنخواہیں نہ ملنے پرگذشتہ رات ایم پی اے چوہدری آصف مجید کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے،اوراپنے مطالبات پیش کئے۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداران ڈاکٹر امجد علی، ڈاکٹر شبیر وڑائچ، ڈاکٹر محمد ذیشان، عمران ارشد، خواجہ نعیم طارق،میاں مظہر رحمان، سفیان زولفقار،غلام محی الدین و دیگر نے چوہدری آصف مجید کو بتایا کہ گزشتہ روز بورڈ آف مینجمنٹ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ ڈاکٹر تنویر سلیم باجوہ،پرنسپل ڈاکٹر طارق احمد، ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید،ڈائریکٹر فنانس کلیم اللہ، بورڈ آف منیجمنٹ کے ممبران ڈاکٹر مخدوم محمد حسین،میاں رفیق ایڈوکیٹ، احسان مصطفی،سمیٹ گورنمنٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ ایڈیشن سیکرٹری عامر غازی نے شرکت کی بورڈ آف منیجمنٹ نے ان ملازمین کی ایکسٹینشن کی منظوری دے دی ہے تاہم گورنمنٹ کے نمائندے نے اختلافی نوٹ لکھاہے BOM ممبران کی اکثریت رائے سے ان ملازمین کی ایکسٹینشن کی منظوری دی گئی تاہم ملازمین کو تنخواہیں عید کے بعد فنڈ کی دستیابی کی صورت میں ہی مل سکیں گی۔تما م ملازمین نے بورڈ آف مینجمنٹ کی میٹنگ کے ختم ہونے کے بعدچوہدری آصف مجید کے گھر گئے اور انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ فنڈ کے سلسلے میں وزیراعلی پنجاب سے اسپیشل گرانڈ منظور کروا کے دیں اور ساتھ ہی ان تمام ملازمین سکیل 1 سے 20 تک جو کہ عرصہ 10، 15 پندرہ سالوں سے اپنی ڈیوٹی ڈیلی ویجز،ایڈھاک اور کنٹریکٹ پر سر انجام دے رہے ہیں ان تمام ملازمین کو ریگولر کروانے کے لیے وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کروائیں تاکہ یہ تمام ملازمین ریگولر ہو سکے واضح رہے کہ بورڈ آف مینجمنٹ میں دی جانے والی رپورٹ کے مطابق اس وقت شیخ زید ہاسپٹل و میڈیکل کالج کی 1300 سے زائد اسامیاں گورنمنٹ کی منظور شدہ خالی پڑی ہیں ان تمام ملازمین اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداران ڈاکٹر امجد علی، ڈاکٹر شبیر وڑائچ، ڈاکٹر محمد ذیشان، عمران ارشد، خواجہ نعیم طارق،میاں مظہر رحمان، سفیان زولفقار،غلام محی الدین و دیگر نے ایم پی اے چودھری آصف مجید سے مطالبہ کیا کہ سی ایم پنجاب سے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کروائیں کہ ان 1300 گورنمنٹ کی خالی آسامیوں پر 800 ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور باقی 500 سیٹوں کو تشہیر کے ذریعے پر کیا جائے اس پر چوہدری آصف مجید ایم پی اے نے یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے اور وہ وزیر اعلی پنجاب سے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کروائیں گے کہ ان تمام ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور فنڈ کے حوالے سے بھی وہ چوہدری محمد شفیق ایم پی اے کے ساتھ مل کر منظور کرائیں گے اس پر تمام ملازمین نے چوہدری آصف مجیدکے حق میں نعرہ بازی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں