ڈپٹی کمشنر کا عید الاضحی پر میونسپل اداروں کی جانب سےصفائی آپریشن یقینی بنانے کےلئے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ”

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے عید الاضحی کے موقع پر میونسپل اداروں کی جانب سے کامیاب صفائی آپریشن یقینی بنانے کےلئے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے عید الاضحی کے پہلے روز جناح پارک، نوریوالی، وائرلیس کالونی، گلشن عثمان، مڈدربای، چوک پٹھانستان اور دوسرے روز گلشن اقبال، اقبال نگر، عباسیہ ٹاﺅن، بلجیئم چوک، بستی امانت علی، سرکلر روڈ، بستی حاجی احمد،جگنو چوک ودیگر مقامات کا میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ہمراہ وزٹ کرتے ہوئے صفائی امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے گلشن عثمان و گردونواح میں صفائی میں غفلت برتنے پر سینٹری سپروائز، سینٹری انسپکٹرز کو شوکاز جبکہ عملہ صفائی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عیدالاضحی کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تیز رفتار ی سے اٹھا کر تلف کرنے اور تعفن کے خاتمے کےلئے عمدہ صفائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس پر مکمل عملدر آمد کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔

انہوں نے میونسپل افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ کسی جگہ بھی گندگی اور قربانی کے جانوروں کے فالتو اعضاءپڑے رہنے کی شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے۔ضلع بھر میں کی چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں قبل از وقت جامع انداز میں مربوط حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی انتظامات کی نگرانی کے لئے ضلع و تحصیل سطح پر کنٹرول رومز ہمہ وقت فعال اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری عمل کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں