تاوان کی خاطر 19روز سے اغواء یتیم نوجوان بازیاب نہ ہونے پر ورثاء کا عید کے روز احتجاجی مظاہرہ،

رحیم یار خان ( کرائم رپورٹر ) تاوان کی خاطر 19روز سے اغواء یتیم نوجوان بازیاب نہ ہونے پر ورثاء کا عید کے روز احتجاجی مظاہرہ،

وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او بہاولپور سے بحفاظت بازیابی کا مطالبہ، ڈاکو اغواء کر کے کچے میں لے گئے اور پچاس لاکھ تاوان مانگا مقامی تھانہ بھونگ کی پولیس واردات کو ڈرامہ قرار دے رہی ہے مغوی کی جان کو خطرہ ہے تاوان کی رقم بھی نہیں ہے اعلیٰ حکام بازیاب کروائیں متاثرین، تفصیلات کے مطابق بستی موسیٰ نگر کا منیر سومرو 15جولائی کو اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائکل پر دوستوں کی دعوت سے واپس آ رہا تھا کہ بستی کے قریب دس بارہ مسلح ڈاکو موٹر سائیکل سمیت اغوا کر کے لے گئے بعد ازاں اسی کے نمبر سے اسکو فون کروا کر پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھانہ بھونگ پولیس مغوی کو بازیاب کرانے کی بجائے واقعہ کو ڈرامہ قرار دے رہی ہے منیر کی جان کو خطرہ ہے عید بھی نہیں منا سکے حکومتی ادارے، اربابِ اختیار اور ممبران اسمبلی منیر کو بازیاب کرائیں,,,,

پولیس اس کیس میں تمام حالات و واقعات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور مغوی کی باحفاظت بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں,
ترجمان پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں