ڈی پی منتظر مہدی کی عیدالاضحی کے پرامن انعقاد پر تمام پولیس ونگز کو شاباش”

رحیم یارخان( ) ڈی پی منتظر مہدی کی عیدالاضحی کے پرامن انعقاد پر تمام پولیس ونگز کو شاباش، پولیس لائن میں یاد گار شہداء پر سلامی و فاتح خوانی، جوانوں کے ساتھ عید پڑھی اور کھانا کھایا معطل اہلکاروں کو بحال کر نے کا اعلان۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی او منتظر مہدی نے ضلع بھر میں 503 مقامات پر عیدالاضحی کے پر امن انعقاد کے لیے عید کے روز مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سکیورٹی کے فول پروف ہونے کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کو الرٹ فرائض سرانجام دینے پر شاباش دی، ضلع بھر میں نماز عید کے پر امن اختتام پر وہ پولیس لائن گئے جہاں پر ان سمیت ایس پی اکرم خان نیازی، ڈی ایس سٹی جاوید اختر جتوئی، ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اسداللہ مستوئی نے دیگر پولیس افسران اور جوانوں کے ہمراہ نماز عید ادا کی اور یاد گار شہداء پولیس پر چاک و چوبند دستے کے ساتھ سلامی پیش کی اور فاتح خوانی کی اس موقو پر معطل پولیس اہلکار ان کے روبرو پیش ہوئے اور بحالی کے لیے استدا کی تو انہوں نے کرپشن الزامات میں معطل اہلکاروں کے علاوہ بقیہ اہلکاروں کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں انہوں نے پولیس میس حال میں جوانوں کے ہمراہ کھانا کھایا اور انہیں عید مبارک کہا اور پورے ضلع میں عید الاضحی کے پر امن انعقاد پر اپنے وائرلیس پیغام میں پولیس کے تمام ونگز اور رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والوں کو شاباش دی اور کہا کہ یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ضلع کی اکثر عوام امن و قانون پسند ہے وہ تمام اہل ضلع رحیم یارخان کو بھی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے تمام حفاظتی ہدایات کو بروئے کار لاتے ہوئے عید منانے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں