رحیم یارخان( ) ایم پی اے چوہدری آصف مجید کا شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کا دورہ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمد اورہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کی اورہسپتال کو درپیش مسائل ودیگر امور سے آگاہی حاصل کی۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد نے ایم پی اے چوہدری آصف مجید کو تمام امور اور احتجاج کرنے والے ملازمین کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔علاوہ ازیں چوہدری آصف مجید نے،چیئیرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہوراحمد گوجر، سینئر رہنماء پی ٹی آئی ونمائندہ ایم پی اے چوہدری جاوید ارشاد کے ہمراہ ہسپتال کے ہڑتالی ڈیلی ویجز اورایڈھاک ملازمین سے ملاقات کی چوہدری آصف مجید نے کہا کہ وہ ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین کے بارے میں پہلے بھی وزیراعلی سردارعثمان بزدارکو آگاہ کرچکے ہیں جس میں انہوں نے ان ملازمین کے تمام مسائل حل کرنے کا وعدہ کیاتھا اب وہ مزید ان سے ملاقات کرکے تمام ملازمین کے مسائل حل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان کا وژن ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں اورانکو نوکریاں دی جائیں گی نہ کہ کسی کو بے روزگار کیاجائے،وزیراعظم اوروزیر اعلی بے روزگاری کے خاتمہ اورروزگار فراہم کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا لہذا تمام ہڑتالی ملازمین اپنا احتجاج موخرکردیں اور یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراؤنگا جس پر ملازمین نے اس یقین دہانی پر اپنا احتجاج موخر کردیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید احمد، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈائریکٹرسکیورٹی ڈاکٹر عمرجمیل،ڈاکٹرطارق منصور گجیال،وائی ڈی اے کے چیف پیٹرن ڈاکٹر شبیراحمد وڑائچ،گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر امجد علی، ایواکے صدر عمران ارشد و دیگرموجودتھے،تمام ملازمین نے چوہدری آصف مجید کا شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments