فرینڈز کلب آرگنائزیشن کی ٹیم ممبرز نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں میں تحائف تقسیم کیے، کیک کاٹا اور بچوں کے ساتھ وقت بھی گزارا۔

رحیم یارخان()فرینڈز کلب آرگنائزیشن کی بنیاد رحیم یار خان کے نوجوان طالب علموں نے 19 جون 2020 کو رکھی، جس کا مقصد غریب کی مدد کرنا اور معاشرے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے بچوں کو پُراعتمادی, تربیت اور ہنر سکھانا ہے۔

فرینڈز کلب آرگنائزیشن انشاء اللہ آنے والے وقت میں لوگوں کیلئے کامیابی کا مثال ہوگی۔ ہماری آرگنائزیشن کا مقصد ہے کے معاشرے کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے، اس کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کہ مابین ایک پر اعتماد چین بن سکے اور یہ کام صرف اور صرف ایک آرگنائزیشن ہی کر سکتی ہے۔ ہماری آرگنائزیشن افرادی ترقی کے بجائے ایک پورے علاقے کی ترقی پر یقین رکھتی ہے ہم مانتے ہیں کہ ہیں اس کےلیے جنوبی پنجاب کے بچوں کو ہنرمند اور بہترین تربیت یافتہ بنانا ہوگا۔

اس تناظر میں ہماری آرگنائزیشن (فرینڈز کلب) کے دس ممبرز پر مشتمل ایک ٹیم نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انتظامیہ نے خوش جوشی کے ساتھ ہماری ٹیم کا استقبال کیا۔ وہاں کی انتظامیہ نے ہماری ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور دیگر موضوعات ہر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ ٹیم کے ممبرز نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے، کیک کاٹا اور بچوں کے ساتھ وقت بھی گزارا۔ یہ ہماری آرگنائزیشن کا ایک بہترین تجربہ رہا۔ اس دو گھنٹہ کی ایک تقریب کو فرینڈز کلب کی صدر سائرہ ذیشان اور نائب صدر طلحہ نوید نے منعقد کروایا اور فی میل ونگ لیڈر زروہ طارق نے اس تقریب کو لیڈ کیا۔

ہماری آرگنائزیشن کے مختلف ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ کیبنیٹ کے ممبرز نے حصہ لیا اور اس تقریب میں شرکت کی۔ ہم نے جو بھی تقریبات پچھلے چند دنوں میں منعقد کیں، یہ ان میں سے ایک بڑی تقریب ہے۔ انشاللہ آنے والے وقتوں میں ہم کوشش کریں گے ہم اپنے معاشرے کی بہتری کے لیے بہتر سے بہتر اپنا آپ اور اپنی خدمات سر انجم دے سکیں۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور ہمارے مقصد میں ہمارا بہترین مددگار ہو۔۔۔ امین !

اپنا تبصرہ بھیجیں