5اگست 2019ءمقبوضہ کشمیرکی پرملال واندوہناک تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے, چوہدری عبد الروف مختیار

رحیم یارخان ( )5اگست 2019ءمقبوضہ کشمیرکی پرملال واندوہناک تاریخ کے
سیاہ ترین دنوں میںسے ایک ہے اسکی وجہ محض یہ نہیں کہ گزشتہ سال 5اگست کو
ہندو تواپرست سیاسی جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت نے بھارتی آئین سے
آرٹیکلز370اور(A)35کو خارج کر کے کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی
اورمقبوضہ ریاست کو غیر قانونی طورپر بھارت میں ضم کر لیا تھا بلکہ اس کا
بنیادی سبب یہ ہے کہ اس دن کشمیر کی مذہبی ،ثقافتی ،تمدنی اورتہذیبی
حیثیت کو ختم کرنے کے ہندوتوا منصوبے پر صحیح معنوں میں عمل درآمدکی
ابتداہوئی تھی

ان خیالات کا اظہارچیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن
پنجاب عبدالرﺅف مختار ،صدرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری شفیق علیم
،ایگزیکٹیو ممبر پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری عثمان
محمود،ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران میاں عبدالسلام ،صدرانجمن صادق
بازاررانا محمد ندیم ،معروف کاروباری شخصیت چوہدری خیام کاظم وڑائچ
،معروف تاجرشیخ محسن رشید،معروف صنعت کارچوہدری علی جاوید ،معروف قانون
دان چوہدری شہزاد احمد دیوایڈوکیٹ ،زمیندارچوہدری فرحان اشرف،نمبردار چک
نمبر96پی چوہدری رضوان عصمت وڑائچ اورجام اکرام احمد نے میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تنہا نہیں پورا پاکستان
کشمیری عوام کے ساتھ ہے ،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کوختم کرکے
غیورکشمیری قوم کے جذبہ حریت کو دبایا نہیں جا سکتا ،نریندرمودی مقبوضہ
کشمیر کے مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کو عملی جامہ پہنا رہا ہے
بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اوراصولوں کی دھجیاں اڑا دی
ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرحل نہ ہوا تو ساری دنیا ہولناک جنگ کی
لپیٹ میں آسکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں