حکومت پنجاب وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ملک کو آلودگی سے پاک سرسبز وشادا ب بنانے کے لئے ایک بڑی شجر کاری مہم کا آغاز کر رہی ہے، ڈاکٹر جہانزیب لابر

رحیم یار خان( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ملک کو آلودگی سے پاک سرسبز وشادا ب بنانے کے لئے ایک بڑی شجر کاری مہم کا آغاز کر رہی ہے جس کے تحت9اگست کو صوبہ بھر میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کیا جائے گا،

ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے عباسیہ جنگلات میں42ایکڑ سے زائد رقبہ پر 9اگست کوایک یوم میں50ہزار پودے لگاکر ضلع میں شجرکاری مہم کا آغاز کیاجائے گا۔یہ بات انہوں نے 9اگست2020کو ضلع میں شجرکاری مہم کی عباسیہ جنگلات میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر،اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، عامر افتخار، ارشد وٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، سی ای ا وایجوکیشن اتھارٹی رانا محمد اظہر، ڈسٹرکٹ جنگلات آفیسر سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ کورونا حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے شجر کاری مہم میںتمام صوبائی و ضلعی محکموں کے افسران اپنے عملہ کے ہمراہ شرکت کریں گے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور اور ڈسٹرکٹ جنگلات آفیسر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ قبل از وقت شجر کاری کے حوالہ سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے مکمل کریں گے ۔شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سمیت عوامی نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں