جنوبی پنجاب میں فلور ملز کا کوٹہ کم کرنا مہنگا پڑ گیا جس سے آٹا بحران سر اٹھانے لگا،

رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں کرونا لاک ڈاﺅن ختم حکومت نے ہوٹل سینما ، تجاری مراکز، فیکٹریاں ، ایس او پیز کے تحت کھول دیے تاہم حکومت کو نئے بحران کا سامنا جس میں جنوبی پنجاب میں فلور ملز کا کوٹہ کم کرنا مہنگا پڑ گیا جس سے آٹا بحران سر اٹھانے لگا جس سے مزدور طبقہ اور ہوٹل ریسٹورینٹ کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کا امکان،

واضع رہے کہ گذشتہ روز فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہنگامی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں سرکاری کوٹہ نا لینے اور مستقل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا جس سے عوام اور آٹا انڈسٹری سے وابستہ روزگار حاصل کرنے والے افراد میں تشویش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے واضع رہے کہ حکومت نے 50لاکھ کی ضلع کی آبادی کو 25فیصد شہری آبادی کا کوٹہ دے کر دیہی عوام سے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے انجمن تاجران پھول مارکیٹ ریلوے روڈ بانو بازار کے چیئر مین چوہدری بوٹا طاہر،اور انجمن تاجران شاہی روڈ کے صدرمحمد ندیم ، نے کہا ہے کہ پہلے ہی کاروبار طویل لاک ڈاﺅن سے تباہ ہو چکے تھے رہی سہی کثر محکمہ خوراک نے فلور ملز کا کوٹہ کم کر کے انہیں ہڑتال پر مجبور کر دیاہے جس سے ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ ایسو سی ایشن کچی اور دیہی آبادیوں کے عوام کو آٹا دستیاب نا ہونے سے نئی آفت کا سامنا ہے حکومت پنجاب عوامی مفاد عامہ کے لیے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے تاکہ ایک نئے بحران کو روکا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں