گورنر پنجاب نے انسانیت کی خدمات کے اعتراف میں ایدھی رحیم یار خان مرحوم نویدکھوکھر کی اہلیہ کو شیلڈ دی،

رحیم یار خان ( ) پاکستان ٹی بی ایسوسی ایشن کا جنرل کونسل اجلاس لاہور میں چوہدری محمدنوازایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے، اجلاس میں تمام اضلاع کی ٹی بی ایسوسی ایشنز کے سربراہان ونمائندوں نے شرکت کی ، اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے انسانیت کی خدمات کے اعتراف میں ایدھی رحیم یار خان مرحوم نویدکھوکھر کی اہلیہ سحرش کھوکھر کو شیلڈ دی،

اس موقع پر کاشف کھوکھر بھی ہمراہ تھے، چوہدری سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے، ٹی بی ایسوسی ایشن ہر سطح پر جس انداز میں آگاہی فراہم کررہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ، حکومت اور سماجی ادارے صحت کے شعبہ کی بہتری کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو حقیقت میں زندگی گزارنے کے اصولوں پرعمل پیراہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں