اسلامیہ یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ اور ماسٹر داخلوں میں 20اگست تک توسیع”

بہاول پور( )انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورنے والدین اور طلباء وطالبات کے پُرزور اصرار پر یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ اور ماسٹر داخلوں میں اپلائی کرنے کی تاریخ میں 20اگست تک توسیع کر دی ہے۔

گزشتہ برس کی طرح اس مرتبہ بھی یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے ملک بھر سے عمومی اور جنوبی پنجاب سے خاص طور پر امیدواروں کا بھرپور رحجان دیکھنے میں آرہا ہے۔ اب تک ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں تاہم کووڈ 19اور موسمی صورتحال کے باعث امیدواروں نے سوشل میڈیا، ای میل اور دیگر ذرائع سے یونیورسٹی سے رابطہ کیا اور داخلوں میں توسیع کی درخواست کی۔ یونیورسٹی نے بہاولنگر، بہاول پور اور رحیم یار خان کے تمام کیمپسز میں 178انڈرگریجویٹ اور ماسٹر مارننگ اور ایوننگ پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سروس طلباء وطالبات کے لیے داخلہ ٹیسٹ کا بھی اہتمام کر رہی ہے اور طلباء وطالبات انتہائی آسانی سے ای پورٹلhttps://eportal.iub.edu.pk/eportal پر اپلائی کر رہے ہیں۔ عباسیہ کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس اور ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی کے زیر اہتمام مرکزی ایڈمیشن سیل ورابطہ دفتر آنے والے طلباء وطالبات کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ اس سال ڈویژن بہاول پور کے دور افتادہ علاقوں کے طلباء وطالبات اور والدین کی سہولت کے لیے خان پور، لیاقت پور، ہارون آباد، صادق آباد، رحیم یار خان، ظاہر پیر، راجن پور، منچن آباد، فورٹ عباس، چشتیاں اور لودھراں میں خصوصی داخلہ سہولت مراکز قائم کیے گئے جہاں پر داخلوں سے متعلق معلومات اور رہنمائی، کیریئر کونسلنگ اور آن لائن اپلائی کرنے سے متعلق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں