موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لئے شجر کاری ہی واحد ذریعہ ہے۔ وائس چانسلر

رحیم یارخان ( ) خواجہ فرید یونیورسٹی آف
انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

شجرکاری کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر انجینئرنگ کے ہارٹیکلچر ونگ نے کیا۔ ڈاکٹر یاسر نیاز ہیڈ آف ایگریکلچر انجینئرنگ نے کہا کہ اس مہم کے دوران یونیورسٹی کیمپس میں ایک ہزار نئے پودے لگائے جائیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے اس موقع پر پودا لگایا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ایکٹیوٹی حکومت کے سر سبز پاکستان کا ہی تسلسل ہے۔ پاکستان میں وقت گزرنے کے ساتھ موسم کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لئے شجر کاری ہی واحد ذریعہ ہے۔ انہوں نے ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی کیمپس میں شجر کاری اور گرینری کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔ آخر میں تمام شرکاء نے پودے لگائے،

اس موقع پر ڈین آف آل فیکلٹیز پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی، ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر سلیم اللہ، ڈاکٹر ہاشم، ڈاکٹر اسلم خان، ڈاکٹر احمد صہیب، ڈاکٹر ندیم سلامت، ڈاکٹر ابوبکر، ڈاکٹر فرحان چغتائی اور ڈاکٹر فرخ منصور جنجوعہ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں