مسجد کا تقدس پامال کرنے والوں نے عالم اسلام میں مسلمانوں کا سرشرم سے جھکا دیا ہے، علامہ نوراحمد سیال

رحیم یارخان ( )مسجد وزیر خان (لاہور) میں گانے کی ویڈیو فلمانے کے معاملے پر رحیم یارخان میں جمیعت علماء پاکستان کے صوبائی صدر علامہ نوراحمد سیال، ڈویژنل صدر چوہدری محمدریاض نوری کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج، واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔

مسجد کا تقدس پامال کرنے والوں نے عالم اسلام میں مسلمانوں کا سرشرم سے جھکا دیا ہے، اس شرمناک واقعہ ملوث محکمہ اوقاف کے ذمہ دار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکوائری کرنے کی بجائے ان کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے اوران کے خلاف ا یف آئی آر درج کی جائے اورقرارواقعی سزادی جائے مظاہرین کا مطالبہ۔چوہدری محمد ریاض نوری نے کہاکہ صدافسوس ابھی تک اس کا ارتکاب کرنے والے آزاد ہیں۔ اسلام کے نام پر لاکھوں قربانیاں دے کر یہ ملک اس لیے حاصل کیا گیا تھا کہ یہاں مساجد میں رقص و سرورہواور بے ہودہ نیم عریاں لباس میں ملبوس ایک عورت کو مسجد میں شوٹنگ کی اجازت دی گئی ہے مساجد میں کتنی دیدہ دلیری سے ناچ گانا ہو رہا ہے جو کہ شریعت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔تمام ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔انہیں قرار واقعی اور مثالی سزا دی جائے۔سانحہ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔ اس کی اجازت دینے والوں کو ابھی تک پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا۔

مسجد وزیر خان میں ناچ گانے کی قبیح حرکت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر درجنوں لوگ شدید نعرہ بازی کررہے تھے اورواقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتار ی اورغازی خالد فیصل خان کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔اس موقع پر مفتی غلام اکبر، مفتی سیف الرحمن، مفتی سید حضور بخش، راؤ جان محمد وارثی، راؤ ریاض احمد، محمد یوسف وینس، چوہدری محمد یونس، محمداکرم نورانی، چوہدری غلام مرتضی چیمہ، صوفی عبداللطیف، چوہدری سلامت علی، قاری فضل محمود قادری، محمد ادریس باری، قاری محمد ایاز،قاری محمدآصف اورقاری حسنین ودیگر موجودتھے

اپنا تبصرہ بھیجیں