اپنے ہاتھوں سے پودا لگانا اور اس کی دیکھ بھال کرنا صدقہ جاریہ ہے, راول معین کوریجہ

رحیم یارخان ( ) خواجہ فرید یونیورسٹی آف
انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں شجرکاری مہم کے فیز 2 کا آغاز ,

یونیورسٹی شجرکاری کا اہتمام پرائم منسٹر آف پاکستان کی طرف سے شروع کی گئی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا تسلسل ہے۔شجرکاری کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر انجینئرنگ کے ہارٹیکلچر ونگ نے کیا۔ ڈاکٹر یاسر نیاز ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایگریکلچر انجینئرنگ نے کہا کہ فیز 2 کے دوران یونیورسٹی کیمپس میں مزید ایک ہزار نئے پودے لگائے جائیں گے جس میں سے دو سو پودے آج لگائے گئے ہیں جبکہ فیز 1 میں ماہ فروری میں پچیس ہزار نئے پودے لگائے گئے تھے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی خواجہ راول معین کوریجہ گدی نشین دربار خواجہ غلام فرید اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر تھے۔

مہمانان گرامی نے اس موقع پر پودے لگائے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں کہا کہ اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا مستقبل شجر کاری سے وابستہ ہے اور یہ ہماری طرف سے آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہترین ہے۔ خواجہ راول معین کوریجہ کا کہنا تھا کہ اپنے ہاتھوں سے پودا لگانا اور اس کی دیکھ بھال کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ اور بالخصوص ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کی اس حوالے سے کوششوں کو سراہا۔ آخر میں تمام شرکاء نے پودے لگائے۔ اس موقع پر ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر جاوید اقبال، ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر سلیم اللہ، ڈاکٹر ثمینہ ثروت، ڈاکٹر جلات خان، ڈاکٹر اسلم خان، ڈاکٹر احمد صہیب، ڈاکٹر ابوبکر، ڈاکٹر فرحان چغتائی اور ڈاکٹر عدنان مقبول بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں