اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب”

بہاول پور( ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ڈینز، سینئر اساتذہ کرام، طلبا وطالبات موجود تھے۔ غلام محمد گھوٹوی ہال میں جشن آزادی کی تقریب میں دانشور اور سینئر پارلیمنٹرین سید تابش الوری مہمان خصوصی تھے۔ اپنے صدارتی خطاب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ مسلمانوں نے برصغیر پاک وہند پر ایک ہزار برس حکومت کی۔ اس کے بعد 150برس کا دورِ غلامی بھی دیکھا جس کی بنیادی وجہ تعلیم اور جدید علوم سے دوری تھی۔

سر سید احمد خان نے مسلمانوں کو دورِ جدید کے علوم سے روشناس کرنے کا بیڑا اُٹھایا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔ حضرت علامہ اقبال نے خطبہ ا لہ آباد کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ وطن کا خواب دکھایا جسے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے تدبر اور عظیم جدوجہد سے عملی تعبیر دی۔ پاکستان آج ایک حقیقت ہے اور کامیابیوں کی ایک عظیم داستان کا حامل ہے۔ ہم نے گزشتہ 73برسوں میں ہر شعبے میں دنیا میں اپنا نام روشن کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر منتظمین میں شیلڈز تقسیم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں