اسلامیہ یونیورسٹی حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق سیاحت کو سماجی اور معاشی ترقی کا اہم جز و بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں شعبہ ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ، سکول آف بزنس اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے اشتراک سے آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان کے معاشی ترقی میں سیاحت کے کردار پر منعقد ہونے والے اس ویبینار میں ڈاکٹر عمران رشید چیئر مین شعبہ نے کہا کہ انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وا ئس چانسلر اور پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات پر اس سیمینار کو آزادی تقریبات کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور وائس چانسلر کی سربراہی میں حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق سیاحت کو سماجی اور معاشی ترقی کا اہم جز و بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ جنید سلیم چیف ایگزیکٹو ٹرپ کار نے پاکستان میں سیاحت کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا اور نوجوانوں کے لیے اس شعبے میں کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق گفتگو کی۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے نمائندے مصباح اسحاق نے جنوبی پنجاب میں سیاحتی سرگرمیوں، سیاحتی مقامات اور چولستان جیپ ریلی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ گریفتھ سکول آف ٹورازم آسٹریلیا سے عفاندین احمد نے پاکستان کی سیاحتی صنعت سے متعلق تبادلہ خیال کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں