بجلی چور اور سرپرست قومی مجرم ہیں ان سے بھاری جرمانوں کی وصولی کے ساتھ ساتھ انکے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں,میپکو چیف ایگزیکٹو

رحیم یار خان ( ) میپکو چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ریجن حسن رضا خاں گزشتہ روز حیم یارخان پہنچے اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں ضلع بھر کے میپکو افسران سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا،

کہ بجلی چور اور سرپرست قومی مجرم ہیں ان سے بھاری جرمانوں کی وصولی کے ساتھ ساتھ انکے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت محکمہ کارروائی ہوگی واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو تمام سہولیات اور بروقت سروس فراہم کی جائے ڈیوٹی میں کوتاہی کے مرتکب ملازمین کسی رعائت کے مستحق نہیں جنرل منیجرز میپکو ملتان خالد چشتی، طارق بٹر، احسن محی الدین اور چیف انجینئر عبدالرحیم سومرو کے ہمراہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ محنتی اور ایماندار میپکو ملازمین محکمہ کے سر کا تاج ہیں فیلڈ میں کام کرنے والوں کو تمام حفاظتی سامان اور صارفین کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے بجلی تنصیب کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تمام ایکسیئنز جلے ہوئے ٹرانسفارمر کی فوری تبدیلی اور منتخب عوامی نمائندوں کے جائز کام کو بھی سرفیرست رکھیں اوور بلنگ اور زائد ریڈنگ کی شکایات پر سخت ایکشن لوں گا

بعد ازاں انہوں نے یونین عہدیداروں عابد علیم اور ریاض الحسنین کی قیادت میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اور صارفین کی بہتری کیلئےیونین کے ساتھ چلیں گے اور انکی تجاویز کو میرٹ پر فوری حل کریں گے قبل ازیں وہ صبح میپکو کمپلیکس پہنچے تو ایس ای میپکو رحیم یارخان ملک جاوید وینس ایکسئن رحیم یارخان شہزاد حبیب گل، خان پور ثناءاللہ لنگاہ، لیاقت پور منوج کمار سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی اوز، آر اوز، ڈی سی ایم اور ملازمین نے پرتپاک استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں میپکو کمپلیکس کے تمام شعبوں کا دورہ کیا ریکورملازمین سے ملاقات میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، اجلاس میں خالد چشتی, طارق بٹر، احسن محی الدین، عبدالروف سومرو، ملک جاوید وینس ، شہزاد حبیب گل، ثناءاللہ لنگاہ، و دیگر میپکو افسران شریک ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں