رحیمیارخان بھر میں دس محرم الحرام کے سلسلہ میں 72 جلوس اور چودہ مجالس کا انعقاد

عاشورہ محرم الحرام
رحیم یار خان ( ) ضلع بھر میں دس محرم الحرام کے سلسلہ میں 72 جلوس اور چودہ مجالس کا انعقاد : ترجمان پولیس

سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی کیمروں اور لائیو وین سے نگرانی کی جا رہی ہے, ضلع بھر میں چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور ولنٹیئرز تعینات ہیں, ڈی پی او منتظر مہدی کا مختلف علاقوں اور مرکزی جلوس لنگر حسینی کا دورہ : ترجمان پولیس

ضلع کے تمام ایس ڈی پی اووز و ایس ایچ اوز علاقہ میں گشت اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں, ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم جو احکامات پاس کرنے کے ساتھ افسران کو ضلع بھر کی صورت حال سے آگاہی فراہم کر رہا ہے, پولیس اہلکار جلوس کے راستوں میں چھتوں پر بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں : ترجمان پولیس

72 میں سے 59 جلوسوں کا آغاز ہوا 6 پرامن طور پر اختتام پذیر ہو چکے, 53 جلوس اپنے روٹس پر رواں دواں ہیں جن کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے , 13 مجالس جاری ہیں جبکہ ایک مجلس کنسل ہو گئی ہے, بقیہ 13 جلوس اپنے وقت مقررہ پر شروع ہوں گے, تمام جلوس و مجالس کو تھری لیئر سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے : ترجمان پولیس

جلوس و مجالس کے شرکاء کو تلاشی کے بعد شمولیت کی اجازت دی جا رہی ہے, جسمانی تلاشی کے ساتھ میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے ,ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو موبائل میس کے زریعے کھانا مقام ڈیوٹی پر دیا گیا ہے : ترجمان پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں