اسلامیہ یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کی منظور ی کے بعد 23اساتذہ کرام کو تقرر نامے جاری کر دئیے گئے۔

بہاول پور( )اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن اور تدریسی اور انتظامی اصلاحات اور اکیڈمک ایکسی لینس کو یقینی بنانے کے لیے اساتذہ کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے۔

سینڈیکیٹ کی منظور ی کے بعد 23اساتذہ کرام کو تقرر نامے جاری کر دئیے گئے۔ ان میں 7پروفیسر 4ایسوسی ایٹ پروفیسر اور 12اسسٹنٹ پروفیسر شامل ہیں۔یونیورسٹی میں برسہا برس سے اساتذہ کی کمی تھی جس کے باعث تدریسی اور تحقیقی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں اور رینکنگ کے لیے بھی اساتذہ کی کمی ایک بڑی رکاوٹ تھی۔وائس چانسلر نے اساتذہ کی خالی آسامیوں پر تعیناتی اور اس مقصد کے لیے سلیکشن بورڈز و سلیکشن کمیٹیوں کا انعقاد ترجیحی بنیادوں پر کرایا۔ اِسی طرح بہت سے اساتذہ ترقی کے منتظر تھے اور متعلقہ معیارات کے حامل ہونے کے باوجود ترقی نہ ملنے سے مایوسی کا شکار تھے، اُن کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی ملی۔ حالیہ تقرریاں شعبہ انگریزی، میڈیا سٹڈیز، پاکستان سٹڈیز، مینجمنٹ سائنسز، سیاسیات،اپلائیڈ سائیکالوجی، ویٹرنری، ایگریکلچری اور شماریات کے مضامین میں بہاول پور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے کیمپسوں میں کی گئی ہیں۔ ان تقرریوں سے فال سمسٹر میں درپیش اساتذہ کی کمی کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں