یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف کالجز اور جامعات کے طلبہ وطالبات کے مابین نیشنل آرٹ کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ وائس چانسلر

بہاول پو( ) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی ہدایت پر یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف کالجز اور جامعات کے طلبہ وطالبات کے مابین نیشنل آرٹ کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مقابلوں کا موضوع کشمیر کا محاصرہ ہے۔

کالج آف آرٹ اینڈ دیزائن کی پرنسپل ماریہ انصاری نے کہا کہ ملک بھر سے طلباء وطالبات کشمیر میں جاری ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اپنے کنشونش کے ذریعے دنیا تک پہنچائیں گے۔ طلباء وطالبات کیلیگرافی، ڈیجیٹل آرٹ، ڈرائنگ، ملٹی میڈیا، پینٹنگ، فوٹو گرافی، پوسٹر اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے ان مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلوں میں انٹری کی آخری تاریخ 25ستمبر2020ہے جو fineartsiub@gmail.comپر بھجوائی جا سکتی ہیں۔ ان مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا اور اِن کے فن پارے ہاکڑہ آرٹ گیلری میں لگائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں